غیر قانونی پٹرول پمپ اور ایل پی جی کی فراہمی کیخلاف آپریشن شروع

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 23:13

مظفرگڑھ ۔15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ڈی سی اوشوکت علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپ اور ایل پی جی کی فراہمی کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے٬ اس سلسلے میں تمام اے سی حضرات نے اپنی اپنی تحصیلوں میں کارروئی کا آغاز کر دیا ہے ٬ڈی سی او نے پولیس ٬سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو غیر قانونی کام کرنے اور ایل پی جی کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم دیدیا ہے اورکہا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :