مسلم لیگ(ن)کی حکومت روزگار چھیننے اورتعلیم دشمنی پرعمل پیرا ہے ‘موجودہ حکومت نے پولیس میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرکے غریبوں کی بددعائیں لینا معمول بنا لیا ہے

سابق صدراتی مشیرآزادکشمیروراہنماء پی پی سیدطالب ہمدانی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 16 اکتوبر 2016 15:30

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) سابق صدراتی مشیرآزادکشمیروراہنماء پی پی سیدطالب ہمدانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت روزگار چھیننے اورتعلیم دشمنی پرعمل پیرا ہے ٬موجودہ حکومت نے پولیس میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرکے غریبوں کی بددعائیں لینا معمول بنا لیا ہے اگرتعلیمی پیکج ختم کیا گیا تو پی پی سمیت تمام جماعتوں سے مل کرآزادکشمیر میں بھی نااہل حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گئے سابق وزیرتعلیم میاں وحید اور ان کی تجربہ کار ٹیم نے جس انداز میں تعلیمی پیکج مرتب کیا اس سے آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا ہوجانا تھا موجودہ حکومت نے ہزاروں طالبعلموں کا مستقبل دائو پر لگا کر آزادکشمیرکو جہالت میں دھکیلنے کی گہری منظم سازش ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے بلاول بھٹو کے اس بیان کو ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)اس لیئے تعلیم دشنمی پر عمل پیرا ہے کہ کیونکہ کتابوں میں سریا استعمال ہورہا ہے حکومت آزادکشمیر تعلیم دشمنی چھوڑ دے وگرنہ ہزراوں نوجوان حکومت کی انیٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دیں گئے طالب ہمدانی نے مزید کہا کہ پی پی پانچ سالہ دور پچاس سالہ دور پر بھاری ہے حکمران جماعت کے کارکن آج ہی دلبرداشتہ ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلارہے ہیں موجودہ حکموت چند مہنیوں کی مہمان رہ گئی 2018کے الیکشن میں انشاء اللہ بی بی کے لال بلاول بھٹو کا راج ہوگا ۔

۔

متعلقہ عنوان :