وزیراعظم فاروق حیدر مختلف محکمہ جات میں گوسٹ وکرپٹ ملازمین کیخلاف جلد سرجیکل لبریشن شروع کرینگے ‘٬ْ بیشتر محکموںمیں اعلیٰ آفیسران سمیت ملازمین جعلی اسناد ‘کئی غیرریاستی افرادجعلی ڈومیسائل پرریاستی محکمہ جات میں کام کررہے ہیں

سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مختلف محکمہ جات کے اندر گوسٹ وکرپٹ ملازمین کے خلاف جلد سرجیکل لبریشن شروع کریں گے ٬ْ بیشتر محکمہ جات کے اندر اعلیٰ آفیسران سمیت ملازمین جعلی اسناد جبکہ کئی غیرریاستی افرادجعلی ڈومیسائل پرریاستی محکمہ جات میں کام کررہے ہیں ٬ْ بیورو کریسی کے بعض افراد خواہشمند ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر کرپشن کے خلاف سرجیکل آپریشن نہ کریں لیکن وزیراعظم نے جوعوام سے گڈگورننس کاوعدہ کیاہے وہ ہرصورت پورا کریں گے ٬ْ کرپشن فری کشمیر وزیراعظم آزادکشمیرکاویژن ہے ٬جس پر وہ کمپرومائز نہیں کرسکتے ٬محکمہ جات کے اندراصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مشن ہے ٬ْ حکومت گڈگورننس پریقین رکھتی ہے ٬کرپشن کی کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتی ٬ْ محمدالطاف بٹ کاکہناتھاکہ حکومت کسی کو بیروزگار نہیں کررہی اورنہ ہی کسی سے انتقامی کارروائی لے رہی ہے ٬ْحکومت کامشن گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :