مقبوضہ کشمیر ٬ آتشزدگی کے واقعے میں سکول عمارت ٬ آٹھ دکانیں خاکستر ہوگئیں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک سرکاری سکول کی عمارت اور آٹھ دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق آتشزگی کے پر اسرار واقعے میں ضلع کولگام کے بوگام میں قائم سرکار ہائیرسیکنڈری سکول خاکستر ہو گیا۔دریں آثنا شوپیاں قصبے میں جامع مسجد کے نزدیک آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ دکانیں نذر آتش ہوگئیںجسکے نتیجے میں اربوں روپے کی اشیاء خاکستر ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :