مقبوضہ کشمیر ٬ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوکریوں سے نکالنے کیلئے سرکاری ملازمین کی فہرست بنا لی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے لیکچرروں اور ڈاکٹروں سمیت ملازمین کی ایک فہرست تیار کر لی ہے جنہیں آزادی کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مختلف محکموں کے بارہ ملازمین کو پہلے ہی نوکریوں سے نکالا جاچکا ہے ۔ مزید ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کے احکامات کسی بھی وقت جاری کیے جاسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے ملازمین کی ایک ایسی فہرست بھی بنا لی ہے جن کیخلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :