سرینگر٬حریت راہنما یاسین ملک کی حالت تشویشناک

سنٹرل جیل سے ہسپتال منتقل٬خبر ملنے پر اہلیہ مشال ملک کی حالت غیر ہو گئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) حریت راہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ٬ انہیں سنٹرل جیل سے شورہ میڈیکل انسٹیٹوٹ منتقل کر دیا گیا خبر ملنے پر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بے ہوش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق حریت راہنما یاسین ملک کو انتہائی تشویشناک حالت میں سنٹرل جیل سے پرائیویٹ کلنک میڈیکل انسٹیٹوٹ کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا یاسین ملک کے دائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا وہ کئی ہفتوں سے تشویشناک حالت میں پڑے تھے یاسین ملک کی حالت کی خبر ملنے پر ان کی اہلیہ مشال ملک کی حالت غیر ہو گئی ۔

انہیں بھی قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا یاسین ملک 9 جولائی سے بھارتی سکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :