برہان مظفر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں انقلاب بر پا کر دیا٬نورالباری

پیر 24 اکتوبر 2016 19:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں انقلاب بر پا کر دیا ہے پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہونے کے باوجود 40لاکھ افراد کا نماز جنازہ میں شریک ہونا تحریک آزاد ی کشمیر کے ساتھ وابستگی کی سب سے بڑی مثال ہے ٬عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ٬ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ٬حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر جامع حکمت عملی تشکیل دے ٬ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬دریں اثناء انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام ذمہ داران کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا٬تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس اچھا اقدام ہے پاکستان کی تمام جامعات میں ایسے آگاہی پروگرام منعقد ہونے چاہیے تا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی ہو انہوں نے کہا کہ وحدت کشمیر پرکوئی کمپرمائز نہیںکریںگے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت ہے اور وفاق میںبھی مسلم لیگ کی حکومت ہے وہ وحدت کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار اداکرے ٬اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو حل ہوناچاہیے ۔

راٹھور

متعلقہ عنوان :