نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ بین الاقوامی سطح پرکیوں نہیں اٹھایا گیا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو وزیراعظم نواز شریف کیوں بھارت کا نام نہیں لیتے اور انھوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبوشن یادیو کا معاملہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھایا۔ بھارت ایک نئی ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے، وہ فوجی طریقے سے پاکستان کو ختم نہیں کرسکتے لہذا اندرونی طور پر انتشار پھیلارہے ہیں تاکہ یہاں اصلاحات نہ ہوں اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف تحریک بھی کام نہ کرے، یہ بھی بھارت کی سازش ہے۔عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 14:15
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں زیرتربیت اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے اس واقع میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک نئی ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے، وہ فوجی طریقے سے پاکستان کو ختم نہیں کرسکتے لہذا اندرونی طور پر انتشار پھیلارہے ہیں تاکہ یہاں اصلاحات نہ ہوں اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف تحریک بھی کام نہ کرے، یہ بھی بھارت کی سازش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ اگر کوئٹہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پیچھے بھی بھارت ہے اور حکومت کو اس کی تحقیقات کرکے اسے عالمی فورم پر اٹھانا چاہیے۔ ان تمام حالات کا ذمہ دار وزیراعظم کو قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ بین الاقوامی سطح پرکیوں نہیں اٹھایا گیا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو وزیراعظم نواز شریف کیوں بھارت کا نام نہیں لیتے اور انھوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبوشن یادیو کا معاملہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور اگر چین، پاکستان کے ساتھ کھڑا نہ ہوتا تو مودی نے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوا دینا تھا۔ عمران خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہمارے وزیر دفاع مودی کے پاکستان مخالف بیانات جواب دینے کے بجائے حکومت کی کرپشن کو بچانے کے لیے اپوزیشن پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ نواز شریف صرف پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں اور ہمارے وزراءکا کام صرف نواز شریف کو پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچانا ہے۔اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2 نومبر کو 10لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے اور اسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ایک پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد دھرنے کے لیے کالعدم تنظیموں کو دعوت دے رہی ہے، ہم اسے رد کرتے ہیں، جو لوگ اپنی بیٹیوں، بچوں اور خاندانوں کو احتجاج کی دعوت دیتے ہیں وہ تشدد کو فروغ نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل ایک علیحدہ تنظیم ہے، جس نے 28 تاریخ کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، ہم نے کسی کو دعوت نہیں دی، ہماری دعوت پاکستان کے مظلوم لوگوں، طلبہ، کسانوں اور ان تمام طبقات کے لیے ہے جو پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.