کشمیرکے حالات حکومت کے اختیارمیں نہیں رہے٬محبوبہ مفتی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہوگئی ہیں٬ فاروق عبداللہ

نریندر مودی کشمیرکے مسئلے میں دلچسپی نہیں رکھتے٬مقبوضہ کشمیر میںصورتحال کو برے طریقے سے ڈیل کیاجارہا ہے٬ انٹرویو

منگل 25 اکتوبر 2016 21:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیرکے حالات حکومت کے اختیارمیں نہیں رہے٬وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے حالات اب حکومت کے اختیار میں نہیں رہے ہیں ٬ وزیراعلی محبوبہ مفتی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہوگئیہیں٬ انہوں نے کہا کہ مودی٬محبوبہ مفتی کی جماعت نے حریت رہنمائوں سے مذاکرات کاوعدہ کیاتھا لیکن برہان وانی کے واقعے نے کشیدگی کوبڑھا دیا انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیرکے مسئلے میں دلچسپی نہیں رکھتے٬مقبوضہ علاقے میں سکول کالج دکانیں کشمیرمیں سب بند پڑے ہیں٬مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو برے طریقے سے ڈیل کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :