آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سیز فائر لائن توڑنے کی کال کو مقبوضہ کشمیر میں وسیع حمایت حاصل ہو رہی ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:21

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سیز فائر لائن توڑنے کی کال کو مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہو رہی ہے٬ معروف خاتون حریت رہنماء سیدہ آسیہ اندرابی کے بعد حریت رہنماء سید سلیم گیلانی نے بھی مارچ کی حمایت کا بھرپور اعلان کر دیا٬ انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء سابق وزیر حکومت سیدغلام مرتضی گیلانی نے ٹیلی فون پر سلیم گیلانی سے بات کی اور انہیں کنٹرول لائن توڑنے کے مقاصد اور غرض وغایت سے آگاہ کیا٬ سیدغلام مرتضی گیلانی نے انہیں بتایا کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے طویل مشاورت کے بعد بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے 24نومبر کو مارچ کا اعلان کیا ہے اس مارچ کو روکنے سے بھارتی عالمی سطح پر بے نقاب ہو گا٬ اس موقع پر حریت رہنماء سید سلیم گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وقت محاصرے کی حالت میں ہیں بھارتی فوج نے علاقے کو جیل میں بدل رکھا ہے اس کے باوجود عوام کا عزم وحوصلہ بے مثال ہے٬ ایسے میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے کنٹرول لائن کی مہم کشمیری عوام کے لیے بڑا اخلاقی سہارا ہے٬ سلیم گیلانی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا یہ اقدام بروقت ہے اور جلد ہی پوری حریت قیادت اس اقدام کی حمایت کریگی۔

متعلقہ عنوان :