مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند نہ کرنے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا٬ عبد الرشید ترابی

جنوبی سوڈان ٬مشرقی تیمور٬سکاٹ لینڈ والوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکتا ہے تو کشمیریوںاور فلسطینی کو کیوں نہیں مل سکتا٬رہنما جماعت اسلامی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیروممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی دنیا مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند نہیں کرے گی تو نہ تو دنیا میں امن قائم ہوگا اور نہ مسائل حل ہوںگے ٬جنوبی سوڈان ٬مشرقی تیمور٬سکاٹ لینڈ والوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکتا ہے تو کشمیریوںاور فلسطینی کو کیوں نہیں مل سکتا٬بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی خون پانی کی طرح بہہ رہی ہے٬انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ممنوعہ ہتھیاروں کسی کشمیریوںکی نسل کشی کی جارہی ہے مگر سب کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی سے مسلمان یہی مطلب لے رہے ہیںکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے٬ان خیالات کا اظہارا نھوںنے وزیر اعظم برطانیہ کی رہائش گاہ پر یاداشت پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا٬عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ خود اس مسئلہ کا گواہ ہے تو پھر اس کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ کردارادا کرے٬مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے٬اس کی تکمیل ہونی ہے٬اس وقت خود بھارت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوںکو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دے گا تو آج اگر وہ اپنے عہد سے انکار کررہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کا بائیکاٹ کرے اس پر دبائو بڑھائے تاکہ وہ اپنے عہد کو پورا کرے اگر بھارت نہیں مانتا تواقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کی رکنیت ختم ہونی چاہیے٬عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے کہ پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر حل کرے اور اگر بھارت کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے تو عالمی برادری یہ کہہ کر خاموش ہوجائے کہ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے وہ خود ہی حل تلاش کریں٬٬مسئلہ کشمیر سوا کروڑ انسانوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے ٬انھوںنے کہاکہ عالمی برادری انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیں۔

۔

متعلقہ عنوان :