شوپیاں اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکا طاقت کا وحشیانہ استعمال ٬متعد دافرادزخمی

مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 115روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ٬ کاروباری مراکز بند٬ سڑکوںپر ٹریفک معطل رہی

پیر 31 اکتوبر 2016 18:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز کی طرف سے آج شوپیاں ٬ پلوامہ اور دیگر اضلاع میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ضلع شوپیاں کے گائوںمولو میںتحریک حریت کے ضلعی صدر محمد یوسف فلاحی کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جیسے ہی بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار یوسف فلاحی کی رہائش گاہ پر پہنچے مقامی افراد نے گھروں سے نکل کر بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کر دیئے ۔

ضلع پلوامہ کے علاقے رہموہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے بینر ز ہٹانے پر لوگوں کے اعتراض پرفوجی اہلکارو ںنے فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ مقامی افراد نے چند دن قبل علاقے میں مجاہدین کی تصاویر والے بینر ز لگائے تھے ۔

(جاری ہے)

ادھر شہریوں کے حالیہ قتل عام کیخلاف ہڑتال کی وجہ سے آج مسلسل 115ویں رو ز بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔

مارکیٹوں اور اہم شاہرائوں پر بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔ تاریخی جامع مسجد کی طرف جانیوالی تمام سڑکیںبند رہیں اور لوگوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیاگیا تھا ۔ جامع مسجد میں مسلسل 16ہفتوں سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کا قتل عام بھارتی انتظامیہ کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے ایک بیان میں عالمی فورموں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیا ہے۔ہسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 115روز سے جاری انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے 1631شہریوں کے چہروں پر زخم آئے جبکہ ان میں سے 11سو افراد کی آنکھیں زخمی ہوئیں۔دریں اثناء جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن ٬ ایشین ہیومن رائٹس کمیشن٬ ہیومن رائٹس ڈیفینڈرزالرٹ اورجبری گمشدگیوں کے خلا ف بین الاقوامی اتحاد سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :