وزیر اعظم فاروق حیدر ریاستی تعمیروترقی میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں‘ کرپشن اور لوٹ مار کاانسداد ضروری ہے

معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف عباسی کی مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:24

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف عباسی نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر ریاستی تعمیروترقی میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار کاانسداد ضروری ہے۔ کشمیرمیں کرپشن فری سٹیٹ بنانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا راجہ فاروق حیدرخان کشمیرکی تعمیروترقی کے لیے اب تک جواقدامات کیے ٬ وہ قابل فخرہیں۔ وزیراعظم ریاست کو کرپشن فری سٹیٹ بناناچاہتے ہیں۔ انھوںنے واضح کیا کہ راجہ فاروق حیدر ریاستی تعمیروترقی میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار کاانسداد ضروری ہے۔ کشمیرمیں کرپشن فری سٹیٹ بنانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں

متعلقہ عنوان :