وزیراعظم آزادکشمیر مظفرآباد کانام بھی لنڈی ڈوگی رکھ دیں٬ تاکہ دل کوسکون مل جائے اور پھر نام تبدیلیوں سے باہر نکل کر ریاستی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں‘ ہٹیاں بالا اور لیپہ کانام تبدیل کرکے عوام کوجس کرب میںڈال دیاگیاہے ٬ وہ قابل مذمت ہے

تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ٬ سابق امیدواراسمبلی چوہدری اسحاق طاہر کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

اتوار 6 نومبر 2016 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ٬ سابق امیدواراسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر مظفرآباد کانام بھی لنڈی ڈوگی رکھ دیں٬ تاکہ دل کوسکون مل جائے اور پھر نام تبدیلیوں سے باہر نکل کر ریاستی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں٬ ہٹیاں بالا اور لیپہ کانام تبدیل کرکے عوام کوجس کرب میںڈال دیاگیاہے ٬ وہ قابل مذمت ہے ٬ راجہ فاروق حیدر خان کو عوام نے نام تبدیلیوں کیلئے ووٹ نہیں دیئے بلکہ بنیادی عوامی مسائل کے حل اور سابقہ محرومیوں کے ازالہ کیلئے عوام نے اعتماد کیاتھا٬ جوپہلے 3 ماہ میں ہی پچھتانا شروع ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے تمبر کوٹ کے دورے کے دوان پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئی ٬ اگرچہ عوامی مینڈیٹ چوری کیاگیا ہم پھر بھی ن لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرکے خاموش ہوئے تاکہ ریاستی عوام کے مسائل حل ہوسکیں٬ ریاست سے بیروزگاری کاخاتمہ ہو٬ عوام کوطبعی ٬ تعلیمی اور رسل ورسائل کی سہولیات میسر آسکیں٬ خطہ میں سیاحت کوفروغ ملے گا٬ مسلم لیگ ن نے حکومت بناتے ہی عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی فراغت کاتحفہ دیا٬ علاقوں کے نام تبدیل کرکے عوامی جذبات سے کھیلاجانے لگا٬ ایسے حالات میں ن لیگ ریاستی عوام کے لیے کوئی قابل ذکر قدم نہیں اٹھاسکی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی آج ہی پچھتانا شروع ہوگئے ہیں٬ ہم ایک بار پھر وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی توقعات پرپوراترنے کیلئے اقدامات کاآغاز کریں۔

متعلقہ عنوان :