وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پرعوام کوریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات لائق تحسین ہیں ‘عوام کومشکلات سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائے گی

مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی

اتوار 6 نومبر 2016 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پرعوام کوریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات لائق تحسین ہیں عوام کومشکلات سے نکالنے کے لئے موجودہ حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائے گی ٬ْ شہریوں کوسستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کردیاگیاہے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انتظامی آفیسران عوام کوریلیف دینے کے لئے لگن اور محنت سے کام کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل میں کمی لاناہے عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں گڈ گورننس کاقیام اور میرٹ کی بحالی کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے احکامات پر سرکاری آفیسران عوامی مسائل میں کمی لانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں مدینہ مارکیٹ میں عوام کودرپیش مسئلہ کے حل کیلئے ٹریفک ون وے کردی گئی ٹاہلی منڈی بیلہ نورشاہ ون وے کرنے سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ نے احسن اقدامات کئے ۔

متعلقہ عنوان :