آزادکشمیر میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

منگل 8 نومبر 2016 20:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے شہری حلقوں میں تین گھنٹے جبکی دیہاتوںمیںچار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا مگر آزادکشمیر میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری کشمیریوں کا احتجاج پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی لوڈشیڈنگ کم کی جاے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا مگر آزادکشمیر جہاں بجلی پیدا ہوتی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار کمی واقع نہ ہوسکی مظفرآباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14تک کا سلسلہ جاری ہیں جبکہ آزادکشمیر کی عوام نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہیں کہ وہ آزادکشمیر میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کرے نہیں تو کشمیری عوام احتجاج پر مجبور ہوگی دوسری جانب محکمہ برقیات اور واپڈا آزادکشمیر سمیت مظفرآباد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے معذرت کرلی

متعلقہ عنوان :