مظفرآباد میںرکشہ ڈرائیوروں نے عوام سے بدتمیزی ،زائد کرایہ لینے کا رواج عام بنا لیا

منگل 8 نومبر 2016 20:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) مظفرآباد میں نئے چلنے والے رکشوں کی آڑ میں ڈرائیوروں نے عوام سے بدتمیزی ،زائد کرایہ لینے کا رواج عام بنا لیا گیلانی چوک سے چہلہ بانڈی 2سو روپے ،مدینہ مارکیٹ سے چہلہ بانڈی 2سو50روپے ،ٹاہلی منڈی سو روپے ،اسٹاپ سے اسٹاپ 70روپے وصول کرنے لگے پسنجر کے تکرار پر لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گیا ہے ان رکشوں میں زیادہ تر تعداد پولیس ملازمین کی ملکیت میں ہے جنہوں نے رکشے قسطوں اور کیش لے کر اوباش نوجوانوں کے سپرد کر رکھیں ہیں جو عوام کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کرنے میں ماہر ہوتے ہیں تفصیلا ت کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں اس وقت رکشوں کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے جن میں ایسے رکشے مالکان بھی ہیں جن کو اللہ کا خوف اور پسنجروں کے ساتھ اچھا اخلاق رکھتے ہیں مگر نئے آنے والے رکشوں کے ڈرائیوروں نے پسنجروں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں عوام سے لڑائی جھگڑا بد تمیزی روز کا معمول ہے جن کو ٹریفک پولیس بھی کنٹرول نہیں کرسکتی کیونکہ زیادہ تر رکشے ان کے پیٹی بند بھائیوں کے ہیں سڑکوں پر چل رہیں ہیں اگر کسی کے خلاف چالان کاٹے گے تو فوری فون آجاتا ہے کہ یہ رکشہ میر ا ہے جبکہ عوامی شکایا ت کے مطابق سب سے زیادہ قانون کی خلاف ورزی بھی یہی رکشہ ڈرائیور کرتے ہیں ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نوٹس لیں اور پولیس ملازمین کے رکشوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ان پر بھی قانون لاگو کیا جائے جبکہ کرائے پر فوری عمل درآمد کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :