پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے ، میرواعط

دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ازحد ضروری ہے ، بیان

منگل 8 نومبر 2016 20:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی اور تنائو کے سبب شدید فائرنگ کے واقعات میں دونوں اطراف میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ جوہری اسلحہ سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین کشیدگی اور تنازعہ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اس لئے اس مسئلے کا پرامن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا حل تلاش کرنا انتہائی ناگزیر جو کشمیری عوام کی مرضی اور خواہشات کے عین مطابق ہوا وہ دونوں ممالک کے لئے قابل قبول ہو انہوں نے کہا کہ خطہ میں تب تک امن و سلامتی ترقی و خوشحالی اور سیاسی استحکام کا قیام اس وقت تک ہر گز ممکن نہیں ہے جب تک التواء میں پڑے مسائل خاص طو رپر مسئلہ کشمیر کا دائمی اور منصفانہ بنیادوں پر حل نہیں نکالا جاتا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :