وادی نیلم کے پہاڑوں پر برفباری،پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش سے ٹھنڈ آگئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:26

لاہور،نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) وادی نیلم کے پہاڑوں پر رات بھر برف پڑنے سے سردی نے مزید زورپکڑ لیا ،دوسری طرف لاہور، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا ، جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،جنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں حافظآباد میں بادل گرجنیاور زوروں سے برسے، تو سب جل تھل ایک ہوگیا اورسردی میں اضافہ ہوگیا ، ادھر گجرات اور میانوالی میں بھی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی، جس کے بعد یخ بستہ ہوائوں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہے گا۔تاہم کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :