آزادکشمیر بھرمیں طویل خشک سالی کے خاتمے باران رحمت کے نزول کیلئے اجتماعی دعائوں ،ْ نماز استقاء کاسلسلہ جاری

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر بھرمیں طویل خشک سالی کے خاتمے باران رحمت کے نزول کیلئے اجتماعی دعائوں ،ْ نماز استقاء کاسلسلہ جاری ،ْ خدا سے گڑگڑا کربارش مانگی جارہی ہے گزشتہ روزچہلہ بانڈی آزادکشمیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت پیرہیبت ولی بادشاہ کے مزار پرغسل دیاگیا چادرچڑھائی گئی ختم القرآن کے بعد خصوصی دعا کی گئی ،ْ دعائیہ محفل خادمین دربار پاک سردار مظہراعوان ،ْ ٹھیکیدار یاسین مغل ،ْ عبداللطیف قریشی کاانعقاد کرایا جبکہ دعائیہ محفل میں باسط اعوان ،ْ علی بابا ،ْ جہانگیرحسین اعوان ،ْ وقاراحمد ،ْ ساجدقریشی ،ْ محمدسعید ،ْ محمدزبیر ،ْ محمدشوکت ،ْ محمدصادق ،ْ بابرمغل ،ْ رضوان اعوان ،ْ فیصل شیخ سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی ،ْ اس دعائیہ محفل میں اللہ پاک سے باران رحمت کے نزول ،ْ خشک سالی کے خاتمے ،ْ مقبوضہ کشمیر کی آزادی ،ْ پاکستان وآزادکشمیر کی سلامتی ،ْ دہشت گردی کے خاتمے ،ْ پاک فوج کی کامیابی کے لئے بھی خصوصی طورپر دعا کی گئی ،ْ دعائیہ تقریب کے اختتام پر لنگرتقسیم کیاگیا اس موقع پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان وآزادکشمیر کے عوام سے اپیل بھی کی گئی کہ خصوصی دعائوں کااہتمام کیاجائے تاکہ باران رحمت کانزول ہو۔

متعلقہ عنوان :