پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے- سی پیک منصوبے سے نا صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل ہونا چاہیئے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا فوجی مشقوں کی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 16:04
خیرپور ٹامیوالی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے جب کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے-خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشقیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار اور ہماری افواج دنیا کی بہترین فورس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا بہترین مظہر ہے جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.