وزیرقانون آزاد کشمیر کی کھوئی رٹہ، نکیال، وادی نیلم کے سیکٹرز میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

بھارتی قابض افواج بزدلانہ ،وحشیانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ،راجہ نثار احمد خان

بدھ 23 نومبر 2016 17:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) حکومت آزادکشمیرکے وزیرقانون و پارلیمانی امور اور برقیات راجہ نثار احمد خان نے کھوئی رٹہ ،نکیال اور وادی نیلم کے سیکٹروں میں تازہ ترین بلاجواز اور بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج اس طرح کی بزدلانہ اور وحشیانہ کاروائیوں کی جتنی بھی زیادہ انتہا کرلے وہ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کے جذبہ آزادی یا جدوجہد سے ان کو پیچھے ہٹا نے یا پست کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔

گزشتہ روز یہاں اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں آزادکشمیرکے مختلف سیکٹرز میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں سے حکومت آزادکشمیرکی طرف سے دی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا اور زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات کا یقین دلاتے ہوئے کیا کہ حکومت آزادکشمیر فائرنگ کے متاثرین کی 24گھنٹوں میں امداد کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری رکھی ہیں اور وزیراعظم آزادجموںوکشمیرکے حکم کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ حکومتی اور سرکاری اتھارٹیز نے فوری طور پر عملدآمد کے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیرکونسل کے الیکشن کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کی نامزدگی کے بارے میں اخباری ’’خبروں ‘‘ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کیا کہ مسلم لیگ ن کا اعلی قیادت کے تمام فیصلوں پر ہم صدق دل سے عملدآمد کررہے ہیں اور اعلیٰ قیادت کے فیصلوں اور ہدایات پر عمل کرنے کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آزادکشمیریا پارلیمانی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں اور جماعتی فیصلوں کے تحت جماعتی امیدواروں کا حمایت اور کا میابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :