مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے ‘بیس کیمپ کو مضبوط کرکے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے

رکن قانون ساز اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے رہنماچوہدری شہزاد محمود کی ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 25 نومبر 2016 18:54

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماچوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے مسلم لیگ( ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی آزاد کشمیر بھر میں محرومیوں کا خاتمہ کریں گئے سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گئے میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے خلاف میرٹ کوئی کام نہیں ہوگا گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو اللہ پاک نے بہت پوٹینشل دیا ہے انہوں نے کہا پہلے سال کا ترقیاتی بجٹ واٹر سکیمز اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا تا کہ مائوں بہنوں کو سر پر مٹکا اٹھا کر نہ چلنا پڑے اور نہ ہی کوئی شخص کمر پر بوجھ لادے چلتا ہوا دکھائی دے پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا چوہدری مجید نے انفرادی طور پر لوگوں کو نواز پھر بھی پیپلز پارٹی کو دو سیٹیں ملیں آزاد کشمیر بھر میں ہسپتالوں ،سڑکوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں گے اس وقت 43فیصد لوگ صاف پانی سے محروم ہیں انھیں بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے دیے ہیں اگر ہم نے بھی درست کام نہیں کیے تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہو گا جن حکمرانوں نے غریبوں اور حق داروں پر شفقت نہیں کی وہ زلیل و رسوا ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی خرابیاں پیدا کی ہیں انھیں درست کرنے میں ٹائم لگے گا

متعلقہ عنوان :