پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مقرر کردہ کرایہ نامہ کے پابند بنائیں‘ ٹرانسپوٹر مقرر کردہ سواریاں کی گنجائش کے مطابق ہی سواریاں بٹھائیں اوولوڈنگ کسی صورت نہ ہو گی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ فاروق اکرم کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 19:00

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ فاروق اکرم نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مقرر کردہ کرایہ نامہ کے پابند بنائیںٹرانسپوٹر مقرر کردہ سواریاں کی گنجائش کے مطابق ہی سواریاں بٹھائیں اوولوڈنگ کسی صورت نہ ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹر مسافروں کو سفری سہولیات قانون و قاعدے کے مطابق فراہم کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر پبلک ٹرنسپوٹر وںاور اڈاہ مالکان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی ایس میں مقرر کردہ سیٹوں سے زائد سیٹس نہیں رکھی جائیں گی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا گیا کہ گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کے لیے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کروائی جائے ۔

مسافروں کو سفری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ٹرانسپوٹراور انتظامیہ پوری طرح کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ گاڑیوں کے کرایہ نامہ ٹرانسپوٹرز ، سول سوسائٹی اور انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ہی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں اور مسافت کو سامنے رکھ کر طے کیے جاتے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود بعض روٹس پرپبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں خلاف ورزی کرتی ہے جس کو روکنا نہایت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اوولوڈنگ کے باعث بھی حادثات ہوتے ہیں ان کو بھی روکا جائے گا بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے روٹ پرمنٹ بھی کینسل کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :