پیپلز پارٹی نونہالوں کے مستقبل کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، میاں وحید کا بیان

اتوار 27 نومبر 2016 15:50

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماہ سابق وزیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ شاہرائے نیلم کو بند کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا شاہرائے نیلم کو بند کرنے کی سازش میں ہاتھ بے نقاب ہو چکا ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میںانھوں نے کہا کہ نونہالوں کے مستقبل کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ بائی پاسزز کی مد میں تین ارب روپے کا بجٹ خرد برد کرنے کے لئے شاہرائے نیلم کو چار دن ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا لیکن وادی نیلم کے بہادر اور غیور عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔جنھوں نے شاہ غلام قادر کی سازش کو ناکام بنا کر شاہرائے نیلم کو کھولا ہے۔ اس کا کریڈٹ صرف اور صرف وادی نیلم کی عوام سو ل سوسائٹی، وکلا ء صحافیوں، تاجروں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وادی نیلم کے عوام صرف اور صرف امن چاہتے ہیں۔عوام اپنے حق پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ جس کو بھی ووٹ دیا ہے ۔ ہم نے سب تلخیاں بھلا کر نیلم کی بقا کے لئے کام کریں گے انھوں نے حکومت پاکستان سے وادی نیلم میں سیاحوں کی آمدرفت پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔تعلیمی پیکیج عدالت عالیہ میں زیر کار ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس آزادکشمیر میں صرف ایک سال ہے۔ وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں جرائم پیشہ لوگوں کو جوتے مار کر بھگائیں گے۔ انھوں نے انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے شاہ غلام قادر کے اقدامات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :