پاکستان قائم رہنے کے لیے بناہے اورانشاء اللہ یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا، مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن کا خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدرومرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مولاناشاہ احمدرضاخان فاضل بریلی نے عقیدہٴ توحید،رسالت وختمِ نبوت اورفکری اعتقادی تربیت کے لیے جوعظیم کام کیااس کی کرنیں آج پوری دنیامیں نظرآرہی ہیں۔

گزشتہ روزوہ سنی رضوی مسجدآستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان فیصل آبادمیں اعلیٰ حضرت مولاناشاہ احمدرضاخان فاضلِ بریلی کے سالانہ عرس کے اجتماع عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہحضورنبی پاکﷺ کی بارگاہ میں ان کالکھاہواسلام مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام دنیابھرمیں پڑھاجاتاہے اوراس سے قلبی کیف حاصل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیراطلاعات ومذہبی اُمورمولاناکوثرنیازی مرحوم نے بلاشبہ یہ درست کہاتھاکہ اعلیٰ حضرت کایہ سلام اُردوزبان میں قصیدہ بُردہ شریف کاہی ترجمہ ہے۔

شہزادہٴ محدث اعظم پاکستان پیرطریقت پیرفضل رسول حیدر رضوی کی سرپرستی اورصاحبزادہ فیض رسول کی صدارت میں منعقدہ عرس میں مولاناعلی اکبرقادری،مولانامحمدیوسف رضوی،مولانامحمددائودقادری اوردیگرمقتدرعلماء کرام نے بھی تقاریرکیں۔پیرمحمدعتیق الرحمن نے کہاکہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلی نے یادِ الٰہی،عشقِ مصطفی،اہلِ بیت اطہار،ازواجِ مطہرات،صحابہ کرام،اولیائے کاملین ومقبولانِ بارگاہ کی عزت اورادب واحترام کاجودرس دیاہے وہ انہی کاحصہ ہے۔

سیدنعیم الدین مرادآبادی،سیددیدارعلی شاہ،حضرت محدث کچھوچھوی،حضرت محدث صورتی جیسے عظیم اکابرنے انہیں اپنارہبروراہنماتسلیم کیا۔اعلیٰ حضرت نے ایک ہزارکتابیں لکھیں۔آپ کے اس مشن کی دھوم پوری دنیامیں موجودہے۔آپ مفتی اعظم تھے اورآپ کے لکھے ہوئے فتوئوں کی حرمِ کعبہ،حرمِ نبوی کے آئمہ اوردنیابھرکے اکابر نے تائیدوتوثیق کی۔پیرمحمدعتیق الرحمن نے کہاکہ اعلیٰ حضرت فاضلِ بریلی نے اعمالِ صالحہ کے ساتھ خوفِ خداوعشقِ مصطفی کاخاص درس دیا۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کاسارا کاررواں خدااوراُس کے رسول کے حقیقی عشق ومحبت میں مسرورہیں۔انہوںنے کہاکہ اعلیٰ حضرت فاضلِ بریلی نے دوقومی نظریہ کی مکمل تائیدکی اورآپ کے تلامذہ ومحبین نے تحریک پاکستان میں شاندارکرداراداکیا۔قیامِ پاکستان سے قبل بنارس سنی کانفرنس نے قیامِ پاکستان کے لیے سنگِ میل کاکرداراداکیا۔آج ملتِ اسلامیہ کے اندرمکمل اتحادواتفاق کی اشدضرورت ہے۔پاکستان قائم رہنے کے لیے بناہے اورانشاء اللہ یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔ملتِ اسلامیہ کاہرفرداستحکام پاکستان کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :