بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نظرانداز کرکے تنازعہ کشمیر کے حل سے دامن نہیں چھڑا سکتا،آغا حسن

بھارتی ہٹ دھرمی ،کشمیر دشمن پالیسی کے پیش نظر حصول مقصد تک جدوجہدآزادی ،احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا ناگزیرہے، تقریب سے خطاب

منگل 29 نومبر 2016 17:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںسینئر حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت اور شہداء کے مشن کے ساتھ ان کی محبت و عقیدت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نظرانداز کرکے تنازعہ کشمیر کے حل سے ہرگز دامن نہیں چھڑا سکتاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے آج بڈگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم طویل ترین احتجاجی ہڑتال میں ہر قسم کے مصائب ا ور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے اوروہ عالمی برادری تک یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی نہ دہشت گردی ہے اور نہ مراعات کے حصول کی تحریک ہے ۔

(جاری ہے)

بلکہ یہ ایک مظلوم قوم کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چارماہ سے جاری احتجاجی تحریک سے عالمی برادری کومسئلہ کشمیر کے سیاسی و تاریخی پس منظر اورریاست کی حقیقی صورتحال کے بارے میں کافی حد تک آگاہی ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیر دشمن پالیسی کے پیش نظر حصول مقصد تک جدوجہدآزادی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنا ناگزیرہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے مشترکہ آزادی پسندقیادت کے احتجاجی پروگراموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :