مودی کے مظالم سے بھارت ٹوٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے ، پانی روکنے کی دھمکی دیکر سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ‘ ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن
بھارتی حکمران ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگی جنون کو بڑھا رہے ہیں ، سکھ اور کشمیر ی بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں جب تک خالصتان کو آزادنہیں کروا لیتے، ہماری جدوجہد جا ری رہے گی ،حکومت پاکستان سیاست حمایت کرے، سردار منموہن سنگھ خالصہ
جمعرات 1 دسمبر 2016 23:19
(جاری ہے)
سردارمنموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ بھارت میں ریاستی جبر کے شکار عوام کو انصاف نہیںمل سکا ، بھارتی ریاست مختلف علاقوں میں موجود سیاسی تنازعات کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، بھارت میں مختلف انتہاپسند تنظیمیں زور پکڑ رہی ہیں اور لو گ بغاوت پر اتر آئے ہیں ،مو دی کے جا ری مظالم کی وجہ سے بھارت ٹوٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1960ء کی دہائی سے بھارتی پنجاب کے دریائی پانیوں کی لو ٹ مار کر کے قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اب مو دی نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی دھمکی دے کر سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، بھارتی حکمران ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگی جنون کو بڑھا رہے ہیں ، مگر بھارتی حکمرانوں کی ان گیدڑ بھبکیوں اور خالی خولی دھمکیوں سے کوئی بھی خوفزدہ نہیں ہے ، ایک طرف تو بھارتی لیڈر شپ بلوچستان میں باغیوں کی امداد اور حوصلہ افزائی کر کے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی جارحیت کے خلاف لڑنے والے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا تی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سکھ اور کشمیر ی بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں ۔ صرف خالصتان ہی سکھوں کے لئے واحد راستہ ہے ، 2020ء میں ہونیوالا سکھ ریفرنڈم خالصتان کے حصول کو ممکن بنائے گا ، جب تک ہم خالصتان کو آزادنہیں کروا لیتے ، ہماری جدوجہد جا ری رہے گی ۔سردار منموہن سنگھ خالصہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں قومو ںکے حق خود ارادیت کی قرار داد پیش کرنے پر پاکستان حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے آزادی کی خواہشمند قوموں کیلئے امید کی ایک کرن روشن ہوئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.