کشمیریوںنے بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی باور کرادیاہے کہ وہ حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے، میر واعظ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر یوں نے اپنی بے مثال قربانیوں اورعزم و استقامت سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو یہ بات باور کرادی ہے کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ ، حق ،حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران جہاں مزاحمتی قیادت نے ہر سطح پر بھر پور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا، وہیں آزادی پسندعوام نے بھارتی قتل و غارت اور جبر و استبداد کے باوجود سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مزاحمتی قیادت کے پروگراموںکو کامیاب بنایا۔

انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمتی پروگراموںکو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

میرواعظ نے کہا کہ موجودہ جدوجہد نے تحریک آزادی کی کامیابی کے امکانات واضح کر دیے ہیں اور ہم اپنی منزل کے قریب آگئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر یوں نے ثابت کر دیا ہے کہ طاقت اور تشدد سے اب ان کی آواز کو دبانا ہرگز ممکن نہیں۔

انہوںنے کہا کہ بھارت بے گناہ شہریوں کے قتل،ظلم وتشدد اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنا چاہتاہے لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ میرواعظ نے تحریک آزادی کی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اوعوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :