ضلعی صدرآل پاکستان مسلم لیگ مظفرآباد سید زاہد کاظمی کا نیلم ویلی کا تفصیلی دورہ

چلہانہ سے لے کر کیل تک مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

%نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ضلعی صدرآل پاکستان مسلم لیگ مظفرآباد سید زاہد کاظمی کا نیلم ویلی کا تفصیلی دورہ کیا چلہانہ سے لے کر کیل تک مختلف وفود سے ملاقاتیں کے دوران کارکنوں سے ملاقاتیں کیں APMLکے زمہ دارن کو فعال کارکنوں کو جماعت کے لیے کام کرنے کے لیے زور دیا اس دوران ان کے ہمراہ ضلعی صدر ملک گلزار احمد بھی موجود تھے اپنے دورہ نیلم کے بعددونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک وقوم کو اس وقت سابق جنرل صدر پرویز مشرف کی اشد ضرورت ہے ،اس وقت ملکی بحران کو قائد APMLجنرل پرویز مشرف ہی نکال سکتے ہیں ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سمیت آزاد کشمیر بالخصوص نیلم میں بھی فعال ہے ضلعی صدر ملک گلزار احمد کی شبانہ کوششوں کی بدولت آل پاکستان مسلم لیگ نیلم ویلی میں ایک بڑی جماعت کے طور پہ سامنے آئی ہے ہم نیلم ویلی کی غیور عوام سے امید کرتے ہیں وہ قائد سابق جنرل صدر پرویز مشرف کی خدمات کو یاد رکھیں گئے وہ پہلے کی طرح اب بھی نیلم کی عوام سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نیلم ویلی کو ضلع کا درجہ دیا ساتھ ہی ساتھ لائن آف کنٹرول پہ سیز فائر کروا کر نیلم کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق جان و مال کا تحفظ فراہم کیے جو ہر شہری کا بنیادی و پیدائشی حقوق ہیں تاکہ نیلم کی عوام بھی دنیا کی اس دوڑ میں برابر کی شریک ہو سکے جب کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا قائد نے کہا اگر کسی کا کچا مکان تباہ ہوا ہے ہم انشااللہ متاثرین کو چھت فراہم کریں گئے انہوں نے اپنے وعدئے کے مطابق متاثرین زلزلہ کی جو اشک شوئی کی اس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گئی ہمارئے قائد اب بھی ملک و قوم کے لیے وہی درد دل رکھتے ہیں جو اقتدار میں رہتے ہوئے رکھتے تھے عوام کھوٹے کھرئے کی پہچان کر لے قائد پرویز مشرف کی لا زوال قربانیوں کو سامنے رکھ کر آل پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈئے کے نیچے آجائیں انشااللہ عوام ملک میں نمایاں تبدیلی محسوس کرئے گی آج مہنگائی،غربت،بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حصول روزگار انتہائی مشکل ہو چکا ہے مہنگائی نے غریب لوگوں سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا ہے نیلم کی عوام نے جس شجاعت و بہادری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا ڈت کر مقابلہ کیا ہم ایسی بہادر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں مگر اب نیلم کی عوام بے روزگاری کی وجہ سے پرشان حال ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کی غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں صحافی بھائی ریاست کاچوتھا ستون ہیں حالانکہ نیلم ویلی کی بہادر و غیور قوم پہ کسی طرح کا شک کرناہمارئے نزدیک بہت بڑا جرم ہے جبکہ ہمارئے دور اقتدار میں قائد نے مہنگائی کی کمر توڑ دی تھی بے روزگاری کا خاتمہ کر دیا تھا ملک میں امن امان کو قائم کیا تھاحکومت طفل تسلیوں کے بجائے متاثرین نیلم کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ،لولی پاپ سے متاثرین کو نہ بہلایا جائے نیلم ویلی کی عوام اس وقت گوناں گوں مسائل کا شکار ہے کچھ لوگ بھارتی جارحیت کی وجہ سے دارلحکومت نقل مکانی کر چکے ہیں جو بے یار و مدد گار ہیں ان کے لیے رہائش کا معقول بندوبست کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے لائن آف کنٹرول پہ بسنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پہ بینکرزاورکم از کم چھ ماہ کا غلہ فراہم کیا جائے چونکہ حالات کے ٹھیک و خراب ہونے کا تعلق برائے راست مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے جب تک مسئلہ کا حل نہیں ہو جاتا تب تک ویلی غیر محفوظ ہے تاکہ اس وقت جو عوام میں مایوسی کی لہر پیدا ہو چکی ہے ختم ہو سکے اور باڈر ایریا میں محفوظ سرنگوں کے زریعہ راستہ کا فوری بندوبست کیا جائے موجودہ متبادل رستے غیر محفوظ ہیں ٹنل کا کام فوری و ہنگامی بنیادوں پہ شروع کیا جائے ،نیلم ویلی ایک متاثرہ ضلع ہے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں حکومت کو اس حوالہ سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی و مایوسی ختم ہو کے اور عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ،عوام کو پہلی ریلف بینکرز و اشیاء خورد نوش فراہم کر دینی چاہیے چونکہ حالات خراب ہونے کے بعد کاروبار مکمل طور پہ ختم ہو چکے ہیں اور مزدور طبقہ مزدوری کے لیے در بدر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بانی جماعت و قائد جماعت APMLسابق جنرل صدر پرویز مشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا سابق جنرل صدر پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں کہا دوران اقتدار جب مجھے علم ہوا وادی نیلم کی عوام انتہائی پسماندہ ہے میں نے رقبہ و آبادی عوام کی معاشی حالت کے بارئے میں مکمل معلومات کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پہ سیز فائر کروایا اور حکومت آزاد کشمیر کو خوشخبری سنائی نیلم ویلی کو ضلع کا درجہ دینے کا آج ہی اعلان کیا جائے ہم نے فوری طور پہ حکومت آزاد کشمیر کو ضلع کے لیے فنڈ فراہم کیے میں نے آفاوت سماوی زلزلہ کے دوان بلا تحصیص عوام و مراعات دی جو سابقہ ا دوار میں نہیں ی گئی تھی اور نہ اس کے بعد دیکھنے کو ملی ہے میری سب سے بڑی خواہش یہی تھی عوام خوشحال ہو اللہ کے فضل و کرم سے عوام خوشحالی کی جانب گامزن تھی تعمیر و ترقی کا بول بالا تھا عوام کو خوش دیکھ کر حقیقی معنوں میں دل خوش تھا مہنگائی کو کنٹرول کیا بیرونی قرضوں کا خاتمہ کی پوری قوت سے کوشش جاری تھی تاکہ ملک اپنے قدموں پہ کھڑا ہو سکے وہ قت قریب تھا میرئے خواب کی تعبیر ملنے والی تھی ملک دشمن عناصر کو یہ بات انتہائی نا گوار گزری اور اس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں مجھے سو فیصد یقین ہے قوم کو اب میری یاد ضرور آرہی ہو گی ۔

سید زاہد کاظمی نے پیغام پڑھ کر سنایا اور کہاہم امید کرتے ہیں ضلع نیلم کے صدر ملک گلزار احمد جماعت کو مزید فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گئے ملک گلزار احمدصدر ضلع نیلم و سید زاہد کاظمی صدر ضلع مظفرآباد نے ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا ہم لواحقین کے اس عظیم دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ عنوان :