محکمہ اطلاعات کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آرائستہ کریں گے، حکومتی تشہر پر فوکس کریں گے،محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے اس میںمزید نکھار لانے کے لیے اقداما ت کیے جا رہے ہیں،وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہا س

بدھ 7 دسمبر 2016 19:23

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہا س نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آرائستہ کریں گے۔ ذاتی تشہر کے بجائے حکومتی تشہر پر فوکس کریں گے۔محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے اس میں مزید نکھار لانے کے لیے اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز سید ظہور الحسن گیلانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر جنرل سیاحت محمد نعیم بسمل اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف ایک بڑا ترقیاتی پیکج لے کر مظفرآباد آ رہے ہیں جو کہ حکومت آزادکشمیر کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات حکومتی پالیسیوں کی بھرپور تشہیر یقینی بنائے اور شخصی پبلسٹی کے بجائے حکومتی پبلسٹی پر فوکس کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے لوگوں کی جو توقعات وابستہ ہیں وہ پوری کریں گے اور ریاست کے اندر صحیح معنوں میں عوام کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاہے کہ آفیسران دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور محنت ولگن سے کام کریں۔

انہوںنے کہا میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے اور میڈیا پرسنسز کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے کہا کہ دستیاب افرادی قوت اور سہولتوں میں رہتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ 2سال مثالی گزرے۔محکمہ اطلاعات کے آفیسران قابل ،محنتی اور دیانتدار ہیں جو 24گھنٹے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ کی افرادی قوت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے جس کو پورا کرنے کے لیے وزیر اطلاعات اقدامات کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈارنے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی تمام ضروریات پوری کریں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائیگا۔ محکمہ اطلاعات اہمیت کا حامل اور تمام محکموں کی کارکردگی کی تشہیر کرتا کا ذمہ دار ہے اس لیے اسکی ضروریات پوری کرنا ناگزیر ہے۔تقریب کے آخر میں سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے تحائف بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :