ہفتہ ، اتوار کو بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی ۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :