مقبوضہ کشمیر، یوسف نقاش، حکیم رشید کا شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:33

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما محمد یوسف نقاش اور حکیم عبدالرشید شہید سہیل احمد وانی اور شہید فاروق احمد کچھے کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لیتہ پورہ میں ان کے گھر گئے۔ سہیل احمد اور فاروق احمد رواں برس 2اگست کو پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

حریت رہنماؤں نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوان بھارت کے غیر غیر قانونی قبضے سے نجات کے لیے اپنی جوانیاں لٹا رہے ہیں اور کسی کو بھی شہدا ء کی عظیم قربانیوں کے ساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے سبب ہی تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور ان قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

دریں اثنا محمد یوسف نقاش اور حکیم عبدالرشید نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما غلام رسول ہزاری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :