ڈڈیال ‘ربیع الاول کے مقدس مہینے میں مختلف علاقوں پانی کی شدید قلت ‘ عوام علاقہ پریشانی میں مبتلا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ڈڈیال شہر کے مختلف سیکٹرزآڑہ جٹاں، محلہ خواجگان، بھٹی چوک، و دیگر ایریا میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، ڈڈیال میں کربلا کاسماں۔ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے مختلف سیکٹروں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کا بہران شدت اختیار کر گیا۔

محکمہ کے نااہل اہلکاروں کی وجہ سے شہروں پانی کو ترسنے لگے ، شہریوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو شکایات کے انبار لگا دیا مگر محض طفل تسلیوں کے سوائے کچھ نہ ملا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کے اندر چند کرپٹ کالی بھیروں کی وجہ سے پورے شہر میں پانی کا بہران پیدا ہوا ہے ۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم پانی کے ٹینکر ڈھلوا ڈھلوا کر تھک چکے ، اس مہنگائی کے دور میںپانی کے ٹینکر ڈھلوائیںیااپنے گھر کا گزر بسر کریں، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ایم ایل اے مسعود خالد ، ، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ندیم احمد خان، محکمہ واٹر سپلائی کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ وہ محکمہ کے اندر موجود کالی بھیروںکی سرزنش کریں اور شہر میں پانی کی قلت کوفوری طور پر حل کریںاورنا اہل عملہ کو ڈیوٹی پر پابندکریں کہ شہریوں کو 2سی3دن میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں اور شہر میںپیدا ہونے والے کربلا کے سماںکوختم کریں۔

(جاری ہے)

اگر محکمہ کے افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کاحل نہ کیا تو مجبوراً محکمہ واٹرسپلائی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :