موجودہ حکومت تعلیم دشمنی میں تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے ‘پی ایس سی اور تعلیم پیکج ختم کرکے ریاست کو پچاس سالہ پیچھے دھکیل دیاہے ‘موجودہ حکومت کے بس میں حکومت چلانا نہیں ہے

سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وراہنماء پی پی خواجہ ناصرالدین چک کا بیان

منگل 20 دسمبر 2016 20:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وراہنماء پی پی خواجہ ناصرالدین چک نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم دشمنی میں تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے پی ایس سی اور تعلیم پیکج ختم کرکے ریاست کو پچاس سالہ پیچھے دھکیل دیاہے موجودہ حکومت کے بس میں حکومت چلانا نہیں اگر حکومت نہیں کرسکتے تو پی پی کی خدمات حاسل کی جائیں گڈگورنس کا نعرہ لگانے والے خود میرٹ اورتعلیم میں خرابیاں کررہے ہیںالیکشن سے قبل وافرفنڈ دینے والے نعرے لگانے کے دعوے دار آج بلوچستان،کے پی کے میں بھیک مانگ رہے ہیں میاں نوازشریف اپنی ہی ریاستی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں موجودہ حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے مخصوص برادری کو نوازا جارہا ہے جبکہ کارکنان مسلم لیگ(ن)مایوسی کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ گئے خود لیگی کارکنان اعتراف کرچکے ہیں کہ پی پی دور بہتر تھا ان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وراہنماء پی پی خواجہ ناصرالدین چک نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کلین سویپ کرنے والے جلد ہی آل آئوٹ ہوجائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :