سیاسی اداکارسن لیں ہم گڑھی خدابخش میں ہی دفن ہونگے،آصف زرداری

سابق صدرکاپاکستان کھپے کانعرہ،مسلح افواج اورعوام کی بدولت پاکستان محفوظ ہے،جلدپیپلزپارٹی اقتدارمیں ہوگی،میاں صاحب کامینڈیٹ ٹھیک تھایانہیں ہم نے جمہوریت کی خاطراقتدارٹرانسفرکیا،27دسمبرکی تقریرمیں عوام کوخوشخبریاں سناوں‌گا،یہ وقت پاکستان،چین اوراس خطے کیلئے ہے،کشمیری عوام بہادری سے بھارتی فوج کامقابلہ کررہی ہے،سابق صدرمملکت آصف زرداری کاعوامی اجتماع سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 دسمبر 2016 16:11

سیاسی اداکارسن لیں ہم گڑھی خدابخش میں ہی دفن ہونگے،آصف زرداری

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23دسمبر2016ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے وطن واپسی پر پاکستان کھپے کانعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شرپسندوں کاملک نہیں ہے،مسلح افواج اور عوام کی بدولت پاکستان محفوظ ہے،وہ دن دورنہیں جب پیپلزپارٹی اقتدارمیں ہوگی،سیاسی اداکارسن لیں ہم گڑھی خدابخش میں ہی دفن ہونگے،میاں صاحب کامینڈیٹ ٹھیک تھا یانہیں لیکن ہم نے جمہوریت کیلئے انہیں اقتدارٹرانسفرکیا،27دسمبرکودوبارہ تقریرکروں گااور عوام کوخوشخبریاں بھی دوں گا،یہ وقت پاکستان،چین اور اس خطے کیلئے ہے،کشمیربن کے رہے گاپاکستان،کشمیری عوام بہادری سے بھارتی فوج کامقابلہ کررہی ہے۔

انہوں نے آج وطن واپسی پرعوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں بڑی مایوسی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن میں پاکستان میں مایوسی کاپیغام لے کرنہیں آیا۔ہمارے بارڈرزپرضرورمسائل ہیں۔لیکن کشمیرکی جدوجہدپاکستان کے جھنڈے کے سائے کے تلے ہے۔کشمیربن کررہے گاپاکستان۔یہ بات میں نہیں بلکہ کشمیریوں کابچہ بچہ کہہ رہاہے۔کشمیری آزادی کی جدوجہدکررہے ہیں۔

کشمیرمیں پاکستان کاجھنڈاہماری جدوجہدکی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں بارڈرزپرشرپسندوں نے ہمیں تکلیف دی ہے لیکن ہماراپاکستان محفوظ ہے۔میں دنیامیں جہاں بھی گیا،وہاں پاکستان کاپیغام پہنچایا کہ پاکستان شرپسندوں کاملک نہیں ہے۔مسلح افواج اور عوام کی بدولت پاکستان محفوظ ہے۔وہ دن دورنہیں جب پاکستان میں دوبارہ عوام کی حکومت ابھرے گی۔

ہم ایک بارپھرایوانوں میں بیٹھیں گے اور پیپلزپارٹی اقتدارمیں ہوگی۔آصف زرداری نے کہا کہ اب دنیاسوشل میڈیاکے ایک کیمرے میں آچکی ہے۔پڑھے لکھے بچے دیکھ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پرکیاہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کامنصوبہ بہت بڑاہے۔سی پیک پرآنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے کام کیا۔ان کی نظرابھی چھوٹی ہے۔لیکن یہ منصوبہ ہم سب کے بچوں ،بلاول کے بچوں کامستقبل ہے۔

سی پیک کیلئے سڑک ایک عنصرہے۔یہ وقت پاکستان،چین اور اس خطے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کوسمجھ نہیں آتی کہ ہماری تولاشیں بھی یہیں دفن ہونگی۔ہم نے توگڑھی خدابخش میں دفن ہوناہے۔سابق صدرمملکت نے کہا کہ میاں صاحب کامینڈیٹ ٹھیک تھا یانہیں لیکن ہم نے جمہوریت کیلئے انہیں اقتدارٹرانسفرکیا۔ان کے معیشت کوچلانے کے طریقے اورہیں لیکن ہم اس کے باوجودجمہوریت کوآگے بڑھائیں گے۔اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔