ہم بلوچستان میں سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں ،صاحبزادہ لخت حسنین

خدمت خلق فائونڈیشن سے ملکر کام کرینگے ،جلد لندن میں دونوں تنظیموں کے درمیان اشتراک کا معاہدہ طے کریں گے ، صدر مسلم اینڈ انٹرنیشنل لندن

اتوار 25 دسمبر 2016 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم اینڈ انٹرنیشنل لندن کے صدر صاحبزادہ لخت حسنین نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں خدمت خلق فائونڈیشن سے ملکر کام کریں گے اور جلد لندن میں دونوں تنظیموں کے درمیان اشتراک کا معاہدہ طے کریں گے ،یہ بات انہوںنے خدمت خلق فائونڈیشن کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر سے ملا قات کے دوران کہی اس مو قع پر دونوں کراچی سے لندن ،جرمنی ،اور ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہو گئے اور 6جنوری کو واپس ملک پہنچیں گے اس مو قع پر دونوں کے درمیان بلوچستان میں بے بس اور مظلوم عوام کے خدمت کیلئے مختلف سماجی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ بلوچستان میں غربت اور بے روز گاری عام ہیں حکومت اس سلسلے میں دعوے تو کرتے ہیں لیکن آج تک غریب عوام کی خدمت نہیں کی گئی انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں تنظیمیں لندن میں دیگر ممبران کے ہمراہ ایسے سماجی کاموں پر معاہدہ کریں گے جو بلوچستان کے عوام کی مفاد میں ہوں انہوںنے یہ بھی طے کیا کہ بعض تنظیمیں اخباری بیانا ت کے ذریعے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم تعلیم ،صحت اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے اس مو قع پر مسلم اینڈ انٹر نیشنل کے سربراہ نے نعمت اللہ ظہیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور نعمت اللہ ظہیر نے بلوچستان میں سماجی کاموں میں دلچسپی رکھنے پر صاحبزادہ لخت حسنین کو اعزازی شیلڈ دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :