آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے، پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی8 جبکہ گوپس، استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

پیر 26 دسمبر 2016 11:38

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے، پنجاب کے میدانی اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس، استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہنزہ، گلگت میں منفی 5، کالام، دیر میں منفی 4، قلات، کوئٹہ، بگروٹ، لوئر دیر میںمنفی 3 اور راولاکوٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :