بر ہا ن وانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالہ سے جموںوکشمیر لبریشن سیل کے زیر ا ہتما م ایک تصویری نمائش اور دستخطی مہم کا آغاز

جمعرات 5 جنوری 2017 20:48

․میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات ، بر ہا ن وانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالہ سے جموںوکشمیر لبریشن سیل ( کشمیر سنٹر میر پور) نے 05جنوری تا07جنوری2017ئ(تین روزہ مہم)بعنوان حق خودارادیت ہماری منزل"کے حوالے سے میر پور میں واقع میگا مارٹ میں ایک تصویری نمائش اور دستخطی مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے روز نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے حوالے سے دستخطی بک میں اپنے کمنٹس تحریر کئے۔ کشمیر سنٹر میر پور کے انچارج ملک محمد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحان قیوم عباسی،نگران دفترسید ضمیر الحسن نقوی اور دیگر سٹاف ہمہ وقت سٹال پر موجود رہا اور لوگوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :