مقبوضہ کشمیر، پیلٹ لگنے سے دو بھائی بینائی سے محروم

دونوں بھائیوں کی آنکھوں پر 11ستمبر کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران پیلٹ لگے تھے

اتوار 8 جنوری 2017 17:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد کے رہائشی ریاض احمد بٹ کے دو بیٹے آصف اور عادل بھارتی فورسز کی طرف سے چلائے جانے والے پیلٹ لگنے سے بصارت سے محروم ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں بھائیوں کی آنکھوں پر گزشتہ برس 11ستمبر کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران پیلٹ لگے تھے ۔

(جاری ہے)

ریاض احمد کے مطابق سرینگر کے ایس ایم ایس ایس ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اب تک دو بارانکے بیٹوں کی دائیں آنکھوں کے آپریشن کیے لیکن ان کی بینائی بحال نہیں ہو ئی۔ دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ گرچہ وہ اپنی بائیں آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں لیکن انہیں پڑھائی میں شدید مشکل پیش آتی ہے کیونکہ کتاب کی طرف کچھ دیر تک نظر ٹکانے کے بعد انکی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل صورت حال کے سبب امتحانات میں بھی شامل نہ ہو سکے ۔ متاثرہ بھائیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کے حوالے سے انتہائی فکر مند ہے لہذا وہ انہیں علاج کے لیے کشمیرسے باہر لے جانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :