کراچی میں جمعے کو بارش اور سردی کی لہر مزید 2 سے 3روز جاری رہنے کا امکان

بدھ 11 جنوری 2017 14:35

کراچی میں جمعے کو بارش اور سردی کی لہر مزید 2 سے 3روز جاری رہنے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) ملک میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد سردی کی شدید لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دوسے تین روز شدید سردی کی لہر بر قرار رہے گی جبکہ جمعہ کو کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، حب اورگڈانی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بعض ساحلی علاقے نچلی سطح کے بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں جوکہ جمعہ تک ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں، بارش کی صورت میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے تاہم اس سے شہرمیں چھائی گرد وغبارکی فضا اورموسمی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :