مظفرگڑھ میں امن کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں بلدیاتی ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، عمرگوپانگ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:25

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں بلدیاتی ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے سول سوسائٹی اور امن کمیٹی مظفرگڑھ کے طرف سے چیئر مین ضلع کونسل مظفرگڑھ کے اعزاز میں دئیے جانے والے عصرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی اور ڈی پی او اویس احمد ملک مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علماء اور سول سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھے ، تقریب میں وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک عابد بھابھہ، سردار اقبال پتافی، چئیر مین یوسی ملک سعید کھاکھی،چیئرمین امن کمیٹی مولانا سید عبدالمعبود آزاد، ممبر قاری عبدالغنی ثاقب، افضل چوہان، رانا افضل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد سمیت علاقے کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی، چیئرمین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے کہا کہ ضلع میں امن کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں سول سوسائٹی اور امن کمیٹی مظفرگڑھ کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے،ضلع کی ترقی ک سفر میں ہم سول سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :