وادی نیلم ،بس پر بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مشتاق کے علاج معالجے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) وادی نیلم میں بس پر ہونے والی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا مشتاق سی ایم ایچ میں موت وحیات کے کشمکش میں مبتلا حکومت کی جانب سے زخمیوں کے علاج معالجہ کے اعلانا ت دھرے رہیگے غریب زخمیوں کو کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق بھارتی فورج کی جانب سے نیلم میں بس پر ہونے والی فائرنگ سے ز خمیوں ہونے والا نوجوان مشتاق احمد شدید ترین حالات سے دوچار ہے علاج معالجہ کی سہولت اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بسترمرگ پر آپہنچا ہے سیاسی وسماجی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے پر شدید رد عمل کااظہار کیا اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مفلوک حال مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کئیے جائیں راٹھور

متعلقہ عنوان :