ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ہڑتالی ملازمین کا کوٹلی روڈ میرپور بند کر زبردست احتجاجی مظاہرہ ‘ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کر دی

اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب اور ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج موخر کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 15:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ہڑتالی ملازمین کا کوٹلی روڈ میرپور بند کر زبردست احتجاجی مظاہرہ دونوں اطراف کی ٹریفک کو ٹائر جلاکر بند کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب اور ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج کو موخر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال نیوسٹی میرپور کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نارمل میزاینہ پر نہ لانے کیخلاف کوٹلی روڈ میرپو رکوٹائر جلا کر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیچنگ ہسپتال نیوسٹی میرپور کے ملازمین کی گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں اور ملازمین کو نارمل مزاینہ پر لاکر ان کے تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کیاجائے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب اور ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ایکشن کمیٹی نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور سے مذاکرات کرتے ہوئے تمام مطالبات کو 20جنوری تک حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ ایکشن کمیٹی نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور نے یقین دھانی پر احتجاج کو موخر کرتے ہوئے 20جنوری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :