آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا ،محکمہ موسمیات

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے،رپورٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فارق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد ،مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ترجمان کے مطابق قلات، گوپس میں درجہ حرارت منفی8، مالم جبہ منفی7، سکردو، استور میں منفی 6، کالام، مری، راولاکوٹ، بگروٹ میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔