حیدرآباد، سلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کل پاکستان اجتماع ارکان" کی تیاریاں جاری

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی37ویں ناظم اعلیٰ کے انتخاب کیلئے منعقد ہونے والے "کل پاکستان اجتماع ارکان"کی تیاریاں جاری ہیں۔گذشتہ روز ناظم صوبہ صلاح الدین مہر کی قیادت میں صوبائی مجلس شوریٰ نے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعے پر ناظم جمعیت سندھ صلاح الدین مہر کا کہنا تھا کہ انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے سے ہوگا جس کے لئے کوئی امیدوار ہوگا نہ ہی کسی رکن کو مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔

جمعیت کے اراکین کسی بھی فرد کو جو ان کی نظر میں زیادہ اہل ہوگا کو منتخب کر سکتے ہیں، انہوں نے انتخاب کے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ناظم اعلیٰ کے انتخان کیلئے پیلٹ پیپرز جاری کردیے ہیں۔جمعیت کے اراکین 2فروری کی شام5بجے تک اپنا پیلٹ اجتماع میں کاسٹ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم انتخاب شاہد ہاشمی ، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ اکیڈمی ہوں گے۔ جب کہ انتخاب کے لئے منعقد کئے جانے والے اجتماع میںتمام اراکین کی شرکت لازمی ہو گی تاہم جو اراکین امتحانات کی وجہ سے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکیں وہ 31جنوری تک اپنا بیلٹ بذریعہ ڈاک مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

۔ ناظم اعلیٰ کا انتخاب دستور جمعیت کی دفعہ 15کے تحت عمل میں لایا جائے گا جس کے مطابق ناظم اعلیٰ ایسے فرد کو منتخب کیا جائے گا جو نہ تو اس منصب کا امیدوار ہو اور نہ ہی اس کے لئے کوشاں ہو۔ ارکان جمعیت تقویٰ، علم و فہم ، قوت فیصلہ، امانت و دیانت اورانتظامی صلاحیتوں میں تمام اراکین سے بہتر فرد کو منتخب کریں گے۔انتخاب میں اراکین جمعیت کی اکثریت فیصلہ کن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل پاکستان اجتماع ارکان سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ،امیرجماعت اسلامی سندھ معراج الھدیٰ صدیقی،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ،معروف اسکالرخلیل الرحمٰن چستی سمیت دیگر رہنما خصوصی خطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اجتماع میں پاکستان بھر میں ہونے والے جمعیت کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

موجودہ ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکاخیل سیشن کی رپورٹ پیش کریں گے۔جبکہ تمام صوبوں کے ناظمین اپنے صوبوں میں ہونے والے کام کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔3فروری کو ناظم انتخاب سیدشاہد ہاشمی نومنتخب ناظم اعلیٰ کا اعلان کریں گے۔جس کے بعد جمعیت کے نومنتخب ناظم اعلیٰ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں۔ناظم اعلیٰ کے انتخاب کے بعد ناظمین صوبہ جات کا استصواب عمل میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :