ْقائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق کی میرپور آمد، والہانہ استقبال کیا گیا

منگل 24 جنوری 2017 19:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق کو وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد میرپورآمد پروالہانہ استقبال کیاگیا۔ ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور انھیں ہارپہنائے گئے۔ بارش کے باوجود پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میں کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ قائمقام وزیراعظم پرگل پاشی کی گئی۔

(جاری ہے)

استقبال کرنے والوں میں وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمدسعید، ممبران اسمبلی چوہدری رخساراحمد، کرنل (ر) وقاراحمد نور، سابق امیدواراسمبلی ڈاکٹرمحمدامین چوہدری، اعجاز رضا، سابق ممبراسمبلی مولاناشفیع جوش، سابق امیدواراسمبلی کرنل(ر) راجہ معروف خان، نذیرانقلابی، راجہ خوشنود اعظم خان، جاوید قادر ;کے علاوہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قائمقام وزیراعظم نے میرپورمیں مصروف ترین دن گزارا۔ انھوں نے ریسٹ ہائوس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ لوگوں کے مسائل سنے اور مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کامعائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :