بالاکوٹ مظفرآباد 132KVٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کو دور کرلیا گیا

تین روز سے مظفرآباد گریڈ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی معطل رہی صارفین کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 جنوری 2017 19:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) گزشتہ تین روز قبل بالاکوٹ مظفرآباد 132KVٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے مظفرآباد گریڈ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محکمہ برقیات نے واپڈا حکام کے نوٹس میں لاتے ہوئے بجلی کی عارضی طو ر پر سپلائی کی جبکہ محکمہ برقیات اور واپڈا کے افسرانوں اور اسٹاف کی محنت کی وجہ سے فنی خرابی کو درست کر لیا گیا جبکہ محکمہ برقیات نے صارفین کی مشکلات میں کمی کرنے کے لئے معتبر زرائع سے اسلام آباد الیکٹریکل سپلائی سے رابطہ کرتے ہوئے ہٹیاں ، باغ ، 132KVلائن سے بجلی حاصل کرتے ہوئے شہری فیلڈرز اور دیہی فیلڈز کو محدود کرکے بجلی کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے محکمہ برقیا ت کے ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ٹرانسمیشن لائنوں کی فنی خرابی دور ہوگئی ہے مظفرآباد گریڈ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جبکہ فیلڈرز پر بجلی کی سپلائی شیڈیول کے مطابق جاری ہے محکمہ برقیات کے افسرانوں کی کاوشوں سے مین ٹرانسمیشن لائن بند ہونے کے باوجود متبادل زرائع سے صارفین کو بجلی سپلائی کرکے پریشانی سے بچایا ترجمان برقیات نے بتایا کہ مظفرآباد شہر کے کچھ فیلڈرز پر سخت سردی کے باعث لوڈ بڑھ چکا ہے اس طرح کوہالہ ، گھڑی دوپٹہ کے ، مضافات اور تحصیل چکار کے دور دراز علاقوں میں آور لوڈنگ کے باعث وولٹیج کی کمی کا سامنا ہے محکمہ برقیات نے صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لئے رام پورا گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی ترسیل شروع کردی ہے وولٹیج میں کمی کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا محکمہ برقیات نے مظفرآباد شہر چہلہ بانڈی ،ٹاہلی منڈی ، پٹہکہ ، چکار ، اور ہٹیاں کے لئے اضافی فیلڈرز تعمیر کرلئے ان فیلڈرز سے بجلی کی فراہمی کے لئے معاملہ واپڈا کے پاس زیر کاروائی ہے ان فیلڈرز کے چلنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی واقع ہوسکتی ہے ترجمان برقیا ت نے مزید کہا کہ محکمہ برقیا ت صارفین کی پریشانی سے اگاہ ہے صارفین کی بجلی کی بہتر سپلائی کے لئے بھر پور اقداما ت کررہا ہے صارفین محکمہ برقیات سے تعاون کرکے واجب بقایاجات ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :