مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ جائز ہے، پی ڈی پی رکن اسمبلی کا اعتراف

اتوار 29 جنوری 2017 17:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن جاوید مصطفیٰ میر نے ایوان میں اعتراف کیا ہے کہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ جائز ہے اوراس قسم کے تبصرے کو ایوان کی کاروائی سے حذف نہیں کیا جاسکتا۔ ادھمپور سے آزاد رکن اسمبلی پون گپتا کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید مصطفیٰ میر نے کہا کہ رائے شماری کا وعدہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے کیا تھا اور میں نے یہ مسئلہ اس وقت بھی ایوان میں اٹھایا تھا جب عمر عبداللہ اقتدار میں تھے۔

انہوں نے کہاپھران الفاظ کو بھی کارروائی سے حذف کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر رائے شماری کا مطالبہ غیر آئینی ہے تو یہ مطالبہ پنڈت نہرو نے کیا تھا اور کشمیری عوام سے اس کا وعدہ بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد میںبحث میں حصہ لیتے ہوئے جاوید مصطفیٰ نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ اور فریب کیا ہے اور بھارتی حکومت کشمیریوں سے انصاف کرنے میں ناکام ہودچکی ہے اور اس نے ریاستی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت 1947ء سی2016ء تک کشمیر ی عوام کو زہر دیتا رہا اور ساتھ یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ زندہ بھی رہیں جو ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا ہے تو پورا کیوں نہیں کرتی اگر آپ اپنے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرسکتے تو آپ نوجوانوں کے ہاتھوں میںپتھر اٹھانے پر اعتراض نہیں کرسکتے۔جاوید مصطفیٰ نے کہا کہ اقتصادی پیکج مسئلہ کشمیر کا حل نہیں اور بھارت کو اس وقت تک ریاست میں امن کی امید نہیں رکھنی چاہیے جب تک وہ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے ساتھ انصاف نہیں کرتا۔ وچی کے رکن اسمبلی اعجاز میر نے پی ڈی پی کے رکن اسمبلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس میں کوئی چیز غیر آئینی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :