کٹھ پتلی انتظامیہ کیخلاف اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹرز کا سرینگر میں مظاہرہ

منگل 7 فروری 2017 18:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں اخبارات کے مالکان اورایڈیٹرزنے کٹھ پتلی انتظامیہ اور کٹھ پتلی محکمہ اطلاعات کے خلاف سرینگر میںزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اخبارات کے مالکان کٹھ پتلی انتظامیہ کی اشتہار پالیسی 2016 کے خلاف احتجا ج کرناچاہا تاہم انہیں وہاں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد مالکان اور ایڈیٹرز نے محکمہ اطلاعات کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہر کیا ۔

احتجاج میں شامل اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹر نے محکمہ اطلاعات کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور 2016کی اشتہارات کی ظالمانہ پالیسی فوری واپس لینے اور 1996کی اشتہار پالیسی کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ درمیانہ درجہ کے اخبارات کو بھی مناسب اشتہارات مل سکیں اور وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اخبارات کے ایڈیٹرز نے میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہو ئے کہا کشمیر کے تمام اخبارات کے مالکان 2016 کی اشتہاری پالیسی سے زبردست متاثرہوئے اور ان کیلئے اخبارات کی اشاعت ناممکن ہو گئی ہے ۔

انہوںنے کٹھ پتلی انتظامیہ سے اس ظالمانہ پالیسی کو واپس لینے اور 1996کی پالیسی کو بحال کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر ان کے مطالبے نہ مانے گئے تو وہ زبردست احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :